• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ میں کہیں ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوتا ہے، جاوید میانداد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کرکٹ میں کہیں ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوتا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ کےلیے کام کرنا ہوگا، سندھ پریمیئر لیگ سندھ کا ٹیلنٹ فروغ دینے کا ذریعہ بنے گی۔

جاوید میانداد نے کہا کہ ایس پی ایل سے سندھ کے کرکٹرز کو فائدہ ہوگا، وزیراعظم جو بھی بنے ملک اور کرکٹ کی ترقی کیلئے کام کرے۔ 

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے بورڈ میں وہ اپنے بندے لے کر آتا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کوئی ایک نام جو ملک کو ترقی پر گامزن کرسکتا ہے؟ جس کے جواب میں جاوید میانداد نے کہا کہ مجھے بنادیں میں سب ٹھیک کر دونگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید