اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے مزید تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
غزہ کے جنوبی علاقے میں حماس کی اسرائیلی فوج سےجھڑپیں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی غزہ کی لڑائی میں اس کے مزید 3 فوجی مارے گئے۔
ایک بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کی لڑائی میں زخمی 2 فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہے کہ زمینی لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 200 ہوگئی، 7 اکتوبر سے اب تک غزہ جنگ میں 535 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔