• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے 108 دن، تباہی کے اعداد و شمار آگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے 108 دن گزرنے پر غزہ انتظامیہ کے اعداد و شمار آگئے ہیں۔ اسرائیلی قتل عام کے باعث غزہ پٹی کے 32 ہزار 295 شہری شہید و لاپتہ ہوئے ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق غزہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی میں 2 ہزار 119 اجتماعی قتل عام کا ارتکاب کیا۔ 

اسرائیلی بمباری میں شہید 25 ہزار 295 افراد کی لاشیں اسپتالوں میں منتقل کی گئیں۔ شہید ہونے والوں میں 11 ہزار بچے اور 7 ہزار 500 خواتین شامل ہیں۔ 

غزہ پٹی میں زخمیوں کی تعداد 63 ہزار تک پہنچ گئی۔ اسرائیلی بمباری میں 337 طبی عملہ، 45 فائر بریگیڈ کارکن، 119 صحافی شہید ہوچکے۔

غزہ میں لاپتہ افراد کی تعداد 7 ہزار ہوگئی، ان میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں، اسرائیلی فورسز نے 99 طبی کارکنان، 10 صحافیوں کو جبری حراست میں رکھا ہے۔

اسرائیلی جاری جارحیت کے باعث غزہ پٹی کے 20 لاکھ شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے، 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری کے دوران غزہ پر 65 ہزار ٹن بارودی مواد برسایا گیا۔

غزہ پر بمباری میں 140 سرکاری عمارتیں، 99 اسکول اور یونیورسٹیاں مکمل تباہ کردی گئیں، غزہ میں 161 مساجد شہید اور 253 جزوی تباہ ہوئیں جبکہ 3 گرجا گھر بھی مکمل تباہ ہوگئے۔

غزہ پر بمباری میں 70 ہزار رہائشی یونٹ مکمل تباہ ہوئے جبکہ 90 ہزار ناقابل رہائش ہیں۔ 

غزہ میں 30 اسپتال، 53 طبی مراکز ناقابل استعمال ہوگئے جبکہ 122 ایمبولینس مکمل تباہ ہوگئیں۔ 

اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی کے 150 طبی مراکز کو نشانہ بنا کر جزوی نقصان پہنچایا، اسرائیلی حملوں میں 200 سے زائد تاریخی  اور ثقافتی مقامات تباہ ہوگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید