• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات میں بہتری کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ کی ضرورت ہے، میئر کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضی ٰوہاب نے کہا ہے کہ جمشید نسروانجی مہتا کراچی کے پہلے منتخب میئر تھے، قائد اعظم، علامہ اقبال کے ساتھ ساتھ جمشید نسروانجی اور یوسف ہارون جیسے لوگ بھی ہمارے ہیروز میں شامل ہیں، موجودہ حالات میں بہتری لانے کے لیے ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور لوگوں کو امید دلانے کی ضرورت ہے، کراچی عظیم شہر ہے،ہم اسے بہتر بنانے کے ذمہ دار ہیں اور کراچی کو جمشید نسروانجی مہتا کا کراچی بنائیں گے، یہ بات انہوں نے کراچی تھیوسوفیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام تھیو سوفیکل ہال ایم اے جناح روڈ میں جمشید نسروانجی کے 138ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رعنا حسین،غازی صلاح الدین، مشتاق علی چندانی،ڈنشا آواری، ڈاکٹر معصومہ حسن، مس پٹیل اور دیگر بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ جمشید نسروانجی مہتا کو جدید کراچی کا بانی کہا جاتا ہے،ان کی خدمات کے اعتراف میں کے ایم سی کی تاریخی بلڈنگ کو جمشید نسروانجی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید