• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ہمارا کسی سے کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہے، رہنما ن لیگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر اور حلقہ این اے 242کے امیدوار خواجہ شعیب نے کہا ہے کہ ہمارا کراچی میں کسی سے کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہے، شہباز شریف کے کسی کے حق میں بیٹھنےکے حوالے سے مصطفی کمال منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں،ہم میدان میں ہیں ، سیاسی بونوں کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے، ہمارے کارکناں کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ بند کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، انکے ہمراہ صوبائی اسمبلی حلقہ 104سے امجد علی آصف، پی ایس 113سے امیدوار صالحین تنولی، پی ایس 129 سے اسلم خٹک اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، اس موقع پر پی ایس 113سے ازاد امیدوار دلنواز تنولی نے ن لیگ کے امیدوار کے حق میں دستبرداری اور ن لیگ کی مہم چلانے کا بھی اعلان کیا، خواجہ شعیب نے کہا کہ ہماری جماعت کا ایم کیو ایم سے کوئی انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ،ہما را اتحاد ، جے یو آئی اور جی ڈی اے سے ہے،یہ پروپیگنڈا ہو رہا ہے کہ شہباز شریف کسی کے حق میں بیٹھ گئے ہیں،یہ سب منفی پروپیگنڈا ہے،انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنی حکومت میں کراچی کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا تھا،گرین لائن بس سروس کا منصوبہ دیا،ہم کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کریں گے،اگر موقع ملا تو کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید