چترال کےعلاقے اورسون میں سیلابی پانی آبادی میں داخل ہونے کے باعث مسجد اورکئی مکانات بہہ گئے جس کے باعث 10نمازیوں سمیت 20افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔
ضلع ناظم مغفرت شاہ کا کہنا ہے کہ 20لاپتا افراد کے جا ں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔سیلابی صورتحال کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات ہیں۔
ضلع چترال کے پہاڑی علاقے اورسون میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے جبکہ شدید بارش کی وجہ سے اورسون کے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوگئی ہے۔ مقامی مسجد اور کچھ مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جبکہ مسجد میں عبادت میں مشغول 10 نمازی بھی لاپتا ہوگئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
ولیج ناظم سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلےکے ساتھ بہنے والےمکانات کی تعداد زیادہ ہے۔