• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: این اے 234 کے عوام نے کیا مطالبہ کیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے ضلع کورنگی میں قومی اسمبلی کی کُل تین نشستیں ہیں، جن میں سے ایک این اے 234 ہے۔

حلقہ این اے 234 گزشتہ انتخابات میں این اے 241 تھا اس حلقے کی کل آبادی 10 لاکھ 14 ہزار 114 ہے جبکہ کل ووٹرز 3 لاکھ 69 ہزار 230 ہیں۔

حلقے کے اہم علاقوں میں کورنگی ڈیڑھ نمبر، ناصر کالونی، چکرا گوٹھ، ضیاکالونی، قیوم آباد، بھٹائی کالونی، پی این ٹی اور لکھنو سوسائٹی شامل ہے۔ 

ماضی میں ان علاقوں سے ایم کیو ایم کامیاب ہوتی رہی لیکن 2018ء کے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار فہیم خان 26 ہزار سے زائد ووٹ لے کر فاتح رہے جبکہ متحدہ کے معین عامر 23 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

اس بار تحریک انصاف کے حمایت یافتہ فہیم خان بوتل کے نشان کے ساتھ میدان میں ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے معین عامر، پیپلز پارٹی سے محمد علی راشد، جماعت اسلامی سے اختر حسین اور ٹی ایل پی سے عبدالستار پنجہ آزمائی کر رہے ہیں۔

حلقے کے عوام ماضی کے منتخب نمائندگان سے ناخوش نظر آئے، ٹوٹی سڑکوں، سیوریج کے بدترین نظام، پانی و بجلی گیس کی عدم فراہمی نے علاقہ مکینوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

حلقے کے عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ جو بھی نمائندہ جیتے وہ حلقے میں واپس ضرور آئے اور اپنے فنڈز صحت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے پر خرچ کرے۔

خاص رپورٹ سے مزید