کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) تربت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش میں چھ اہلکار زخمی ہو گئے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا سیکورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کیلئے سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا ہفتے کو سیکورٹی فورسز کی گاڑیاں بلو نگر سے تربت جا رہی تھیں گاڑیاں جسے ہی دشت روڈ پر پہنچیں تو بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آنے سے چھ اہلکار شدید زخمی ہو گئے جنہیں دیگر اہلکاروں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسزنے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔