• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ماہر اقبالیات اور محقق ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی انتقال کرگئے

گوگل فوٹوز
گوگل فوٹوز

معروف ماہر اقبالیات اور محقق ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی لاہور میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 84 برس تھی، نماز جنازہ آج دوپہر دو بجے منصورہ میں ادا کی جائے گی۔

ماہراقبالیات اور محقق ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کچھ دنوں سے منصورہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 

رفیع الدین ہاشمی 1940 کو چکوال میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے اور 3 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

حکومت پاکستان نے ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی علمی اور تحقیقی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارۂ امتیاز سے نوازا تھا۔ 

قومی خبریں سے مزید