الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جن حلقوں میں سپریم کورٹ نے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے ان میں سے کچھ میں بیلٹ پیپرز چھاپے جا چکے ہیں، وہاں اب بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی ہوگی، اور وہ سب سے آخر میں ہوگی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک کے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں، سال 2018 کے الیکشن میں 8 ٹن بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے۔ 2024 کے الیکشن کیلئے 800 ٹن بیلٹ پیپرز درکار ہیں، اب الیکشن کمیشن کے پاس اضافی بیلٹ پیپرز چھپائی کا مارجن بہت کم رہ گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نےاضافی بیلٹ پیپرز مواد خریدا تھا، جسے ضمنی الیکشن میں بھی استعمال کرنا تھا، الیکشن کمیشن کے پاس اضافی بیلٹ پیپرز چھپائی کا مارجن بہت کم رہ گیا ہے، الیکشن کمیشن بمشکل ہی بیلٹ پیپرز کی ضرورت کو پورا کر پارہا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی جلد شروع کرنے کا مقصد تھا کہ وقت پر بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہو، الیکشن کمیشن ایک شیڈول کے تحت ہی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کر رہا ہے۔