گجرات ،کوٹلہ ارب علی(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) گجرات میں غیر اعلانیہ بجلی بندش پر 7 افراد نے واپڈا آفس پر دھاوا بول دیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس تھانہ ککرالی نے ایس ڈی او واپڈا یاسرعرفات کی رپورٹ پر موضع سہونترہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے پر واپڈا آفس میں گھس کر توڑ پھوڑ، کارسرکار میں مداخلت کرنے اور واپڈا آفس کا ریکارڈ ضائع کرنے پر محمد سجاد باجوہ وغیرہ 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔