• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 
ایرانی ترجمان ناصر کنعانی (فائل فوٹو)۔
ایرانی ترجمان ناصر کنعانی (فائل فوٹو)۔

ایران کے شہر سراوان میں پاکستانیوں کے قتل کے واقعہ پر ایرانی وزارت خارجہ نے ایران میں پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ 

تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ سراوان واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ 

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکومت پاکستان اور متاثرین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کے مطابق ایران پاکستان دشمنوں کو برادرانہ تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید