• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں 9 پاکستانی مزدور قتل، سراوان میں دہشت گردوں نے شناخت کرکے مزدوروں کو نشانہ بنایا، مقتولین ورکشاپ میں کام کرتے تھے، تہران تحقیقات میں تعاون کرے، پاکستان

کراچی، اسلام آباد (نیوز ڈیسک، اے پی پی) ایران میں دہشتگردوں نے 9پاکستانی مزدوروں کو قتل اور تین کو زخمی کردیا ، واقعہ سیستان بلوچستان کے علاقے سراوان میں پیش آیا جہاں شناخت کے بعد مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا ، مقتولین ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے ، کالعدم بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کرلی ، پاکستانی قونصل جنرل کا جائے وقوع کا دورہ اور اسپتال کا دورہ ، ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سراوان میں 9پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ ہے، سفارت خانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا، ایران سے پاکستانیوں کے قتل کے واقعے پر تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے، دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشتگردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے، میڈیا رپورٹ کے مطابق جاں بحق 5 افراد کا تعلق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور سے ہے جن میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔ لواحقین اپنے پیاروں کی میتیں پاکستان منتقل کرانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر آفس پہنچ گئے ۔جاں بحق 2 مزدوروں کا تعلق لودھراں کےعلاقےگیلے وال سے ہے، زبیر اور اس کا بھانجا ابوبکر بھی مزدوری کیلئے ایران گئے تھے۔ اور وہ گاڑیوں کی ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتے تھے،دو افراد کی شناخت عثمان اور اشفاق کے نام سے ہوئی ہے ۔ ڈی پی او مظفر گڑھ نے کہا ہے کہ ایران میں شہید ہونے والےمزدوروں کی میتیں پاکستان لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید