• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پہلی کراچی مراتھن ریس سہیل عامر نے جیت لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں پہلی کراچی مراتھن ریس سہیل عامر نے جیت لی۔ انہوں نے 42.2کلو میٹرکا فاصلہ دو گھنٹے 36 منٹ اور 9سیکنڈز میں طے کیا، اسرار خٹک دوسرے اور عامر عباس تیسرے نمبر پر رہے۔ اتوار کو سی ویو سے شروع ہونے والی مراتھن میں غیرملکیوں ، کھلاڑیوں او ر ممتاز شہریوں کے ساتھ نوجوان، بچوں، بوڑھوں اور خواتین نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ صوبائی وزیر کھیل سید جنید علی شاہ،اولمپئن اصلاح الدین صدیقی نے بھی حصہ لیا۔ چار کیٹیگریز شامل ہونے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے رجسٹریشن کروائی۔ خواتین میں ماہ نور سب سے آگے رہیں۔ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ 21.1 کلومیٹر کی ہاف میراتھن حفیظ البرکات نے ایک گھنٹہ اور 17 منٹ اور 12 سیکنڈز میں مکمل کرکے جیت لی۔
اہم خبریں سے مزید