کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔