کراچی(این این آئی)شہرقائد میں آج (منگل)ہلکی بارش اور تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں جنوب مشرقی سندھ میں داخل ہورہی ہیں جس کے زیراثرمنگل اوربدھ کوشہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران کبھی کبھارمعمول سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون نظام کے تحت تھرپارکر،عمرکوٹ، میرپورخاص اور بدین کے چند اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیہی سندھ کی ساحلی پٹی پر بونداباندی ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو شہر کا مطلع بیشروقت صاف رہا اورتیزدھوپ نکلی تاہم سمندری ہوائیں فعال ہونے کے سبب موسم متوازن رہا۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں معمولی اضافے سے 32.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ پیر کو سمندرکی جنوب مغربی سمت سے 28 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلیں، ہوا میں نمی کاتناسب 69 فیصد رہا۔