• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان پر 2 ہفتوں میں اسرائیلی حملے کا امکان

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیل حزب اللّٰہ کے خلاف کارروائی کے لیے لبنان پر حملے کی تیاری کر رہا ہے جو کہ 2 ہفتوں میں متوقع ہے۔

لبنانی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک عرب ملک نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے لبنان کو اسرائیلی حملے سے خبردار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران لبنان کی شمالی سرحد پر ہزاروں فوجی تعینات کر دیے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے سیکڑوں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر فوجی ساز و سامان بھی سرحد پر پہنچا دیا گیا ہے۔

لبنانی وزیرِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملہ ناقابلِ قبول ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید