• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملے کی تیاری شروع کردی

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل نے جنوبی لبنان پر زمینی حملہ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ، اسرائیل سے سامنے آنی والی رپورٹس کے مطابق صیہونی افواج اسرائیل۔لبنانی سرحد کی طرف رسد کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل کر رہی ہے، دوسرے مرحلے میں اسرائیل اور حزب اللہ کی جنگ ہوگی ۔ آئی 24 نیوز کے مطابق ’’اگر سفارتی کوششیں ناکام ہو ئیں تو اسرائیل جنوبی لبنان پر حملہ کر دے گا اور حزب اللہ کو دریائے لیطانی سے دور ہٹانے کی کوشش کریگا ۔‘‘ حزب اللہ نے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ قبل جنگ بندی کو مسترد کر دیا تھا اور وہ باقاعدگی سے شمالی اسرائیل میں صیہونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنارہی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید