• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان شاہ ٹیپو نے 16 سال کی عمر میں گھر کیوں چھوڑا؟

اداکار عدنان شاہ ٹیپو، فائل فوٹو
اداکار عدنان شاہ ٹیپو، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے 16 سال کی عمر میں اپنا گھر چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

عدنان شاہ ٹیپو نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں کیں۔

اُنہوں نے شو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میرے گھر کا ماحول کافی سنجیدہ تھا تو میں گھر کے ماحول کو تھوڑا خوشگوار بنانے کے لیے جو اس وقت کے مشہور اداکار تھے ان کی مِمکری  کرتا (نقل اتارتا) تھا۔

اداکار نے بتایا کہ میں گھر میں ایسی حرکتیں صرف اس سنجیدہ ماحول میں  خوش رہنے کے لیے کرتا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں گھر میں خوش نہیں تھا، مجھے لگتا تھا کہ میں ایک چھوٹی سی جگہ پر محدود ہوں تو میں نے خود کو جاننے کے لیے صرف 16 سال کی عمر میں اپنا گھر  چھوڑا دیا تھا۔

عدنان شاہ ٹیپو نے کہا کہ میری والدہ ہمیشہ سے ایک آزاد خیال انسان تھیں تو  جب میں نے گھر چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں انہیں بتایا تو انہوں نے مجھ سے صرف یہ پوچھا کہ بیٹا آپ خوش ہو اور پھر مجھے جانے کی اجازت دے دی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ میری والدہ ابھی میرے سب سے چھوٹے بھائی کے پاس فیصل آباد میں رہتی ہیں اور میں ہمیشہ ان سے رابطے میں رہتا ہوں اور کبھی کبھی ان سے ملنے بھی جاتا ہوں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید