• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،بھائی کے ہاتھوںہمشیرہ سمیت 2قتل

مردان ( نامہ نگار ) مہو نرے میں گھریلو تنازعے پر تکرار کء بعد سالوں نے بہنوئی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اندھا  دھند فائرنگ کرکے اپنی ہمشیرہ اور بہنو ئی کے رشتہ دار کو قتل کر ڈالا جبکہ فایرنگ سے ملزمان کا بہنوئی اور بھانجا زخمی ہو گئے مجروح گل کریم ولد محمد عظیم کی رپورٹ کے مطابق ان کے سالوں زرنوش درویش اور جہانزیب پسران امیر زادہ ساکنان مہو نرے نے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اندھا دہند فایرنگ کرکے میری اہلیہ ( م ) اور ہمارے رشتہ دار رومان ولد عزیز خان کو قتل جبکہ مجھے اور میرے بیٹے رومان کو شدید زخمی کر دیا رپورٹ کے مطابق وقوعے سے قبل گھریلو تنازعے پر ملزمان کی بہنوئ کے ساتھ تکرار ہوئ تھی پولیس تھانہ صدر کے عملے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تازہ ترین