کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے ای) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے کراچی اور عمر کوٹ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے حق میں امیدوار دستبردار کئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم سے جمعیت علماء اسلام ف کے سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم غوری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کے لیے جی ڈی اے نے کراچی میں پی ایس 97سے اپنے امیدوار سید عذیر علی کو جے یوآئی امیدوار محمد اسلم غوری کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کیا۔ اسی طرح جے یوآئی (ف)نے جی ڈی اے کے امیدوار پی ایس عمر کوٹ 49 خضر حیات منگریو اور پی ایس عمر کوٹ 50 فقیر غلام نبی منگریو کے حق میں اپنے امیدوار دستبردار کردیئے ہیں ۔