بلوچستان کے شہر تربت اور ڈیرہ اللّٰہ یار میں دستی بموں کے 2 دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے مین روڈ پر دستی بم کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہو گیا۔
دوسری جانب ضلع جعفر آباد کے شہر ڈیرہ اللّٰہ یار میں بھٹی پھاٹک کے مقام پر بھی دستی بم کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
دونوں شہروں میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دونوں مقامات پر دستی بم پھینکنے والے ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔