• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال میں تجارتی خسارہ کم کیا، گزشتہ ماہ برآمدات 2.786 ارب ڈالر رہیں، گوہر اعجاز

نگراں وفاقی وزیر تجارت و داخلہ گوہر اعجاز (فائل فوٹو)۔
نگراں وفاقی وزیر تجارت و داخلہ گوہر اعجاز (فائل فوٹو)۔ 

نگراں وفاقی وزیر تجارت و داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ جنوری 2024 میں برآمدات 2.786 ارب ڈالر رہیں۔ رواں سال جنوری کی برآمدات سال 2023 کے جنوری سے 26.9 فیصد زائد ہیں۔ 

ملک کی عالمی تجارت پر وفاقی وزیر تجارت و داخلہ گوہراعجاز نے اپنے بیان میں کہا کہ اس عرصے میں درآمدات 4.5  فیصد کمی سے 4.66 ارب ڈالر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ ایک سال میں 2.68 ارب ڈالر سے کم کر کے 1.87 ارب ڈالر تک لائے ہیں۔ 

گوہر اعجاز کے مطابق جولائی سے جنوری تک ملکی برآمدات 12 فیصد بڑھ کر 17.76 ارب ڈالر رہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جولائی سے جنوری کے دوران درآمدات 16 فیصد کم کرکے 30 ارب ڈالر رہیں۔ نگراں وزیر تجارت نے کہا کہ رواں مالی سال تجارتی خسارہ 39 فیصد کم کیا ہے۔ 

گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ تجارتی خسارہ گئے مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں 20 ارب ڈالر جبکہ رواں مالی سال کے 7 مہینوں میں 12.24 ارب ڈالر رہا۔

تجارتی خبریں سے مزید