بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے سیکریٹری عامر علی احمد کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی کے سہ ماہی وظائف میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران عامر علی احمد کا کہنا تھا کہ ضرورت مند خواتین ہر سہ ماہی 10 ہزار 500 روپے وصول کریں گی۔
انکا کہنا تھا کہ بینظیر کفالت کے تحت 92 لاکھ ضرورت مند گھرانے مستفید ہو رہے ہیں۔
سیکریٹری بی آئی ایس پی نے کہا کہ تعلیمی وظائف پروگرام کے ذریعے 79 لاکھ بچوں کا اسکولوں میں اندراج کیا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ نشوونما پروگرام کے تحت 15 لاکھ خواتین وظائف حاصل کر رہی ہیں۔