اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اونٹاریو صوبے کے شہر مسی ساگا میں مسجد پر حملے پر شدید برہم شدید مذمت کی ہے، جس کی بطور نفرت انگیز جرم تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ انسانی حقوق کے گروپ اسے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے طور پر دیکھتے ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص نے اتوار کو مسی ساگا کی مسجد میں دو بڑے پتھر پھینکے تھے تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔