پولیس کی جانب سے 9 مئی کے روز ملک بھر میں پیش آنے والے پر تشدد افسوس ناک واقعات اور ان کے بعد پی ٹی آئی خواتین پر درج مقدمات کی تفصیل جاری کی گئی ہے۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خواتین پر لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں مقدمات درج کیے گئے، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں درج مقدمات میں 95 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور میں درج 14 مقدمات میں 58 خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا۔
اسی طرح 58 خواتین میں سے 52 خواتین کو ضمانتوں پر رہا کر دیا گیا تھا جبکہ اس وقت صرف 6 خواتین جیل میں قید ہیں۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق ان خواتین میں یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، ثمینہ عثمان اور ایک اور خاتون بھی شامل ہیں۔