بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ عدت کا معاملہ قرآن مجید میں ہے، سب واضح ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باہر سے غلام آگیا ہے وہ نوکری کرے گا اب ان کی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا۔
سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے عدت میں نکاح کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
فیصلے کے موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔