چیئرمین قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی) آفتاب شیر پاؤ اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے چارسدہ کی 2 قومی اسمبلی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کردیا۔
چارسدہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران این اے 24 اور این اے 25 پر دونوں پارٹیوں کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان آفتاب شیرپاؤ اور ایمل ولی خان نے کیا۔
دوران گفتگو آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے دورس اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے، دونوں جماعتیں صوبے کے حقوق کےلیے مستقبل میں بھی ایک ساتھ کام کریں گے۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پختونوں کے حقوق کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وقت آگیا ہے کہ پختون قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ لائحہ عمل سے قومی اسمبلی کے دونوں سیٹیں جیتیں گے۔
قومی وطن پارٹی اور اے این پی کے درمیان طے پایا ہے کہ این اے 24 پر آفتاب عالم کے حق میں عرفان عالم دستبردار ہوں گے۔
دوسری طرف این اے 25 پر ایمل ولی خان کے حق میں قومی وطن پارٹی کے قیصر جمال دستبردار ہوں گے۔