• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے حب کینال میں شگاف پڑگیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے حب کینال میں شگاف پڑگیا۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق کراچی کو حب کینال سے عارضی طور پر پانی کی فراہمی معطل ہے۔

سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے واٹر کارپوریشن حکام کو حب کینال کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ذرائع واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ کینال کی مرمت 72 گھنٹے میں مکمل کرلی جائے گی۔

حب کینال میں شگاف پڑنے کے باعث ضلع غربی اور ضلع کیماڑی میں حب کینال سے پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی جبکہ متعلقہ علاقوں میں کے تھری کی متبادل لائن سے پانی کی فراہمی کی جائے گی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے التماس کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

قومی خبریں سے مزید