• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی انتخابات میں اہلیت الیکشن سے دو دن قبل سپریم کورٹ میں چیلنج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی انتخابات میں اہلیت الیکشن سے دو دن قبل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

شاہ محمد زمان نامی شہری نے بلاول بھٹو کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

اپیل میں مؤقف اپنایا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں جس کا انتخابی نشان تلوار ہے جبکہ وہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ٹکٹ اور تیر کے نشان پر حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن ایکٹ کے تحت کوئی شخص بیک وقت دو جماعتوں کا ممبر نہیں رہ سکتا، سندھ ہائی کورٹ نے قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر بلاول بھٹو کو تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔

قومی خبریں سے مزید