کراچی(نیوزڈیسک)وسطی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا میں پٹاخوں کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ200زخمی ہوگئے۔دھماکے کی شدت سے اردگرد کی دیگر دس عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، زخمیوں کو نکالنے کیلئے فوجی ہیلی کاپٹر طلب کرلئے گئے۔دھماک سے لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، فیکٹری میں 300افراد کام کرتے تھے۔یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکے کے وقت کتنے افراد فیکٹری کے اندر موجود تھے۔