• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر کی عام انتخابات کے پُر امن انعقاد پر قوم کو مبارک باد

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ : فوٹو فائل
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ : فوٹو فائل

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے  عام انتخابات کے پُر امن انعقاد پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے بیان میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ابھی ہم نے اپنی ذمہ داری کا ایک حصہ مکمل کیا ہے، پولنگ کے بعد غیر حتمی نتائج کی تیاری کا کام شروع ہوچکا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ امید ہے آر اوز اس اہم کام کی تکمیل میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے، الیکشن نتائج کی بروقت ترتیب اور ترسیل کو ممکن بنائیں گے۔

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates

قومی خبریں سے مزید