وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور کی فلاپ اسٹوری پر ان کے اپنے لوگ یقین نہیں کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کے خطاب پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف کے بغض میں جلتے جلتے ان کا لیڈر اڈیالا جیل پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’گینگ آف کالا چور‘ کا چیلا پارٹی کارکنوں میں’مظلوم بچہ‘ بننے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، علی امین گنڈاپور کی فلاپ اسٹوری پر ان اپنے لوگ یقین نہیں کر رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان اور قوم کی بات کرنے والے قومی لیڈر ہیں، ان کے بھائی وزیراعظم پاکستان اور بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ کنویں کے مینڈک ہیں اس سے باہر نہیں نکلنا چاہتے، جانوروں کی جگہ مویشیوں منڈیاں ہوتی اسمبلیاں نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے پنجاب اور وفاق پر چڑھائی کرنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر رحم کھائیں، اگر صوبہ چلانے کے قابل نہیں ہیں تو پختونخواہ کی جان چھوڑدیں۔