اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کل سماعت کےلیے مقرر کرلی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اس درخواست پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے ایف آئی اے کو درخواست ضمانت پر جواب داخل کروانے کےلیے نوٹس بھی جاری کر رکھا ہے۔
اسپیشل جج سینٹرل نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ بشریٰ بی بی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔