• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانسٹیبل عبدالحمید پر تشدد کا مقدمہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج


اسلام آباد پولیس کے جاں بحق کانسٹیبل عبدالحمید پر تشدد کا مقدمہ بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف درج کرلیا گیا۔

تھانہ نون میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، عامر مغل، بیرسٹر سیف، عمر ایوب سمیت 400 نامعلوم کارکنوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کے کہنے پر عوام اور پولیس کی جان و مال کو نقصان پہنچایا گیا۔

مقدمے میں اقدام قتل، دہشت گردی، پولیس کو حبس بے جا میں رکھنے سمیت 12 دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عامر مغل اور ساتھیوں نے کانسٹیبل عبد الحمید کو پکڑا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر کے مطابق تشدد کے بعد کانسٹیبل عبدالحمید بے ہوش اور زخمی پایا گیا، جس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید