وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اکتوبر میں الیکشن 2024ء کے آڈٹ کا خدشہ موجود ہے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ یہ خدشہ موجود ہے کہ عدلیہ میں تبدیلی آنے کے بعد عام انتخابات کا آڈٹ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب پہلی بار یہ بات کہی تھی تو انہیں اس بات کے اشارے ملے تھے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اکتوبر میں الیکشن آڈٹ کا خدشہ موجود ہے، دعا ہے یہ لڑائی آگے نہ بڑھے، معاملات انتہائی سنگین ہوسکتے ہیں۔