گجرات (نمائندہ جنگ) پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو گجرات کیلئے ساروکی کے قریب علاقہ میں واقع 475ایکڑ اراضی کو موزوں قرار دے دیا، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے نمائندہ محمد سلیم اور چیمبر آف کامرس کے نمائندہ شیخ ابرار سعید نے انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے مجوزہ اراضی کا دورہ کیا۔