کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) عام انتخاب 2024 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کی 22اور صوبائی اسمبلی کے 47نشستوں پر رات گئےکسی بھی قومی یا صوبائی اسمبلی کا غیر سرکارغیر حتمی نتیجہ نہیں آسکا تاہم رات گئے ایم کیو ایم نے 18قومی اسمبلی کی نشستوں پر برتری کا دعوی کیا جماعت اسلامی تحریک لبیک نے بھی اپنی اپنی جیت کے دعوی کئے جبکہ پی پی پی کو آزاد زرائع کے مطابق چار اور آذاد امیدواروں کو 12نشستوں پر سبقت حاصل تھی تاہم پریذائیڈنگ آفسران نے پولنگ ایجنٹوں کو فارم 45 جاری نہیں کیا آر او سے رابطہ کرنے پر ان سے رابطہ نہیں ہو سکا کراچی کے نتائج میں ایک بار پھر تاخیر سے رات گئے تک ووٹرز، عوام اور امیدوار پریشانی کا شکار رہے، رات دس بجے سے کراچی سے نتائج آنا اچانک بند ہوگئے، جس پر بعض سیاسی جماعتوں اور ان کے امیدواروں میں تشویش پید اہوگئی، انہوں نے الزام لگایا ہے کہ نتائج کو تبدیل کیا جارہا ہے، بعض امیداروں نے آر او آفس اور ڈی آر او دفاتر کے باہر احتجاج کیا اور دھرنا بھی دیا، رات گئے تک کراچی سے سرکاری اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع نہیں ہوئے تھے، کئی امیدواروں نے الزام لگا یا کہ فارم 45 کے حصول میں مشکلات ہیں، آر اوز ہمارے کارکنوں کو فارم نہیں دے رہے، نہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو داخلے کی اجازت دی جارہی ہے،واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ریٹرنگ افسران کو ہدایتکی تھی رات بارہ بجے نتائج تیار کرلیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں اس کی وجہ بتانا ہوگی۔