• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں میں مسلح تصادم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں میں مسلح تصادم،شدید خوف و ہراس ،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق اسکیم 33 فاریہ چوک کےقریب ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں مسلح تصادم،علاقہ شدید فائرنگ سے گونج اٹھا،اطلاع ملنے پرپولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، جبکہ اورنگی ٹاؤن نشان حیدر چوک کے قریب ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی کے کارکن آپس میں لڑ پڑے ، تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے اسکیم 33 فاریہ چوک کے مقام پر مسلح تصادم ہوا،2 گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ، علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا، اطلاع ملنےپر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق پی پی اور ایم کیو ایم کے کارکنان کے درمیان تصادم میں فائرنگ کی گئی ، ڈی آئی جی ایسٹ نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے،دوسری جانب اورنگی ٹاون نشان حیدر چوک کے قریب اقرا اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کے قریب ایم کیوایم پاکستان اورجے یو آئی کے کارکنان کے درمیانی جھگڑا ہوا ،اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق بھی موجود تھے، تاہم پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ صورتحال پر قابو پالیا ۔علاوہ ازیںشاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں بھی 2 سیاسی تنظیموں کے کارکنوںمیں فائرنگ کا تبادلہ،پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی ۔
اہم خبریں سے مزید