• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں پاکستانی سفیر کا برلن میں جاری پھل اور سبزیوں کی نمائش کا دورہ، پاکستانی تاجروں سے ملاقات

جرمنی میں پاکستانی سفیر سیدہ ثقلین نے برلن میں جاری تازہ سبزیوں اور پھلوں کی نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس نمائش میں موجود واحد پاکستانی اسٹینڈ کا دورہ بھی کیا۔ یہ اسٹینڈ سرگودھا چیمبر کے سابق صدر چوہدری شعیب احمد بسرا نے اپنی پارٹنر کمپنیوں کے ساتھ ملکر لگایا تھا۔

نمائش کے دوران سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے شعیب بسرا سے گاہکوں کی پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ جس پر پاکستانی تاجر نے اطمینان کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ یہاں طویل عرصے سے آرہے ہیں اور یورپ کے علاوہ دنیا کے مختلف خطوں میں پاکستانی مصنوعات کو پسند کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں اس نمائش میں کوئٹہ چیمبر سے آئے ہوئے ملک عبد المجید کاکڑ، عبد الحمید خان کاکڑ، خلیل احمد خان خلجی، محمد ثاقب اور نیک محمد خلجی پر مشتمل وفد نے بھی سفیر پاکستان سے ملاقات کی۔

وفد کے ارکان نے شکایت کی کہ بلوچستان کی ڈیڑھ کروڑ آبادی ہے۔ لیکن اس کے لوگوں کو ویزے کے حصول کے بعد صرف فنگر پرنٹ کیلئے کراچی یا اسلام آباد جانا پڑتا ہے۔

جس پر سفیر پاکستان نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ اس حوالے سے حکومت پاکستان کے ذریعے بات کریں گی۔

تجارتی خبریں سے مزید