چترال کی ثُریا بی بی نے پہلی بار جنرل نشست پر خاتون رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوکر تاریخ رقم کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کی جنرل نشست پی کے 1 سے ثریا بی بی کامیاب ہوگئی ہیں۔
چترال سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثریا بی بی نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور 18 ہزار 914 ووٹ حاصل کرکے جمعیت علما اسلام کے امیدوار شکیل احمد کو شکست دی۔
واضح رہے کہ چترال سے پہلی بار کسی خاتون نے صوبائی نشست پر جنرل سیٹ پر انتخاب لڑا اور خاتون امیدوار نے روایتی سیاست دانوں کو شکست دی۔