ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار) پنجاب بیت المال کو سال بھر مستحق افراد کی جانب سے مالی امداد کی جودرخواستیں موصول ہوتی ہیں، ان درخواستوں کومکمل جانچ پڑتال کے بعد مالی امداد کی درخواستوں کو پنجاب بیت المال میں بھجوایا جاتا ہے۔اس بار بھی غریب خاندانوں کی امداد کے لیے بیت المال پنجاب کی طرف سے مالی امداد کے چیک بجھوائے گئے، جو کہ ایم این اے بیگم شہناز سلیم اور ایم پی اے بیگم نجمہ ارشد نے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے ۔اس موقع پر ایم این اے بیگم شہنازسلیم نے کہا کہ پنجاب حکومت غریب خاندانوں کی مالی کفالت کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور ان ہی اقدامات کی بدولت آج مستحق خاندانوں میں چیک تقسیم کیے گئے ہیں ۔