اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر سیاسی قائدین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے سیاسی رہنماؤں کو بتایا کہ پارٹی نے انہیں وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا اگر تمام قائدین ووٹ دینے کا یقین دلائیں تو آج اس کا باقاعدہ اعلان کردیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شہباز شریف کو حمایت کا یقین دلایا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں شمولیت کےلیے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی کمیٹیاں فیصلہ کریں گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی۔ پی پی قیادت کا مؤقف ہے کہ دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ بن سکتی ہے۔