• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بو سن روڈ اور نیو ملتان میٹرو سٹیشنزپربرقی زینے اور جنریٹر کی تنصیب جا ری

ملتان ( پ ر)ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے بو سن روڈ اور نیو ملتان سیکشن کے میٹرو سٹیشنزپربرقی زینے اور جنریٹر کی تنصیب جا ری ہے ،میٹرو بس منصو بے کے پیکیج فائیو کے اہم مقا مات کو ایل ای ڈی لائٹس سے سجا نے کاکام شروع کر دیا گیا ہے ،فلائی اوورز کے ایکس پنشن جوائنٹس لگا نے کا کام 9 جولائی سے شروع کر دیا جائے گا ، یہ بات ڈائریکٹر میٹروبس پراجیکٹ شاہد نجم نے منصو بے پر جاری ترقیاتی کام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی ،انہوں نے بتایا کہ ہر میٹروبس  سٹیشن پر 3 برقی زینے 3لفٹ اور ایک 200کلو واٹ کا جنریٹر اور دوسرا 100 کلو واٹ کا جنریٹر نصب کیا جائے گا تاکہ لوڈ شیڈنگ ہو نے کی صورت میں میٹرو بس سسٹم میں خلل نہ آئے ، معذور عمر رسیدہ اور وہیل چیئرز استعمال کر نے والے خصوصی افراد لفٹ استعمال کر سکیں گے ، اس کے علاوہ عام شہری بھی سڑک کے دوسری طرف جا نے کے لئے برقی زینے اور لفٹ استعمال کرسکیں گے ۔
تازہ ترین