• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مفت ٹکٹس دینے کا سلسلہ بند کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ۔۔ فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ۔۔ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہاسپٹلیٹی باکس اور مفت ٹکٹس دینے کا سلسلہ بند کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے وی آئی پی اور ہاسپٹلیٹی باکس کے ٹکٹ بھی فروخت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے تمام میچز کے لیے بھی انتظامیہ کو مفت ٹکٹس دینے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں اسپیشل باکسز ختم کردیے گئے ہیں اور اسپیشل باکسز کے ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے رواں سیزن میں سیکیورٹی اور انتظامی امور کی مد میں 25 کروڑ روپے بچا لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں چئیرمین آفس کی تزئین و آرائش کا شروع کیا گیا ہے جس کے اخراجات نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی خود اٹھائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید