• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ معاملہ ہاتھ سے نکلنے سے پہلے دھاندلی کا از خود نوٹس لے، پیر صدر الدین راشدی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر صدر الدین راشدی کا کہنا ہے کہ جب تک عوام کا مینڈیٹ واپس نہیں لیتے جدوجہد جاری رہے گی، سپریم کورٹ معاملہ ہاتھ سے نکلنے سے پہلے دھاندلی کا از خود نوٹس لے۔

 جامشورو میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے  پیر صدر الدین راشدی نے کہا کہ اب بھی وقت ہے صحیح فیصلہ کر لو، داغیوں کو کوئی قبول نہیں کرے گا۔

صدر الدین راشدی نے کہا کہ الیکشن کا نتیجہ دینے کے بجائے سلیکٹڈ کا نوٹیفکیشن کروادیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلے ہفتے میں اچھا فیصلہ ہونے جا رہا ہے جو پاکستان کے مستقبل کیلئے اچھا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید