پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے پی کے میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے رابطہ کیا ہے۔
اسد قیصر نے دوران گفتگو محمود خان اچکزئی کو انتخابات سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا وفد کوئٹہ میں محمود خان اچکزئی سے ملاقات کرے گا اور پی کے میپ کے دھرنے اور احتجاج کا حصہ بھی بنے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ محمود خان اچکزئی نے بھی تحریک انصاف کے انتخابی نتائج پر خدشات کو درست قرار دیا ہے۔