• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر راولپنڈی نے سنگین الزامات لگائے، اس کی تحقیقات تو ہونی ہے، شیری رحمان

شیری رحمان : فوٹو فائل
شیری رحمان : فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے سنگین الزامات لگائے ہیں اس کی تحقیقات تو ہونی چاہیے۔

ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سوال تو اٹھتا ہے 10 دن بعد کمشنر راولپنڈی کا ضمیر جاگا؟ کمشنر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں اور سوشل میڈیا کے پریشر میں تھا، بہت بڑے الزامات ہیں فوری طور پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کو اپنے الزامات کے ثبوت بھی دینے چاہیے، کمشنر نے تو چیف جسٹس کو بھی الزام کے دائرے میں رکھا جو سمجھ سے بالا تر ہے۔

قومی خبریں سے مزید