• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی،جعلی کرنسی بنانے والاگروہ گرفتار

Fake Currency Gang Arrest In Ghotki
گھوٹکی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی بنانے والاگروہ گرفتار کرلیا۔ملزمان سے 50 ہزار روپے کی جعلی کرنسی، کلاشنکوف، تین بندوق اور چھ پستول بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق سونھاجڑو میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔اس دوران جعلی کرنسی بنانے والے گروہ سمیت بائیس اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ملزمان کے قبضے سے پچاس ہزار جعلی کرنسی ،کلاشنکوف، تین بندوق اور چھ پستول برآمد کرلئے گئے۔

ایس ایس پی کاکہناہےکہ ملزمان جعلی کرنسی بنانے سمیت اغواء ،قتل ،ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں ہیں ۔ ملزمان کئی افراد کو لاکھوں روپے کا دھوکا دے چکے ہیں ۔
تازہ ترین