• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اکیس رُکنی ڈچ ہاکی کلب لاہور پہنچ گیا، لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر ہاکی اولمپئن خواجہ جنید، جنید چٹھہ، مسعود الرحمٰن اور ایچ ای سی کے آفیشلز نے ڈچ کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

ڈچ کلب اور ایچ ای سی ٹیلنٹ ہنٹ ٹیم کے 3 میچ طے ہیں، جن میں سے 2 میچ 19 اور 21 فروری کو لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرے میچ کی میزبانی 23 فروری کو اسلام آباد کرے گا۔

ڈچ کپتان روبن کٹیر نے کہا کہ پہلی بار پاکستان آنے کی بہت خوشی ہے، ہاکی کے فروغ میں پاکستان کا نمایاں کردار رہا یے۔

اس موقع پر خواجہ جنید نے کہا کہ 21 سال بعد کوئی یورپی کلب پاکستان آیا ہے، ڈچ کلب کی آمد انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد دے گی۔

انہوں نے کہا کہ یورپین کلب کو بلانے میں پنجاب پولیس، ہالینڈ ایمبیسی اور لاہور قلندرز کا کردار بہت اہم رہا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید